تاثیر 14 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 14 دسمبر : دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی کی حالت مستحکم ہے۔ ان کی صحت خراب ہونے کے بعد، انہیں جمعہ کی رات اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا۔ اپولو اسپتال نے ہفتہ کو بتایا کہ 97 سالہ اڈوانی کو جانچ کے لیے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ ڈاکٹر ونیت سوری، سینئر کنسلٹنٹ، نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال یہ چوتھی بار ہے جب اڈوانی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔