تاثیر 27 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 27 دسمبر: سینئر آئی اے ایس ڈاکٹر ارونیش چاولہ نے وزارت خزانہ کے محکمہ ریونیو کے سکریٹری کا چارج سنبھال لیا۔
کابینہ کی تقرری کمیٹی نے بدھ کو ایک نوٹیفکیشن میں ڈاکٹر ارونیش چاولہ کو ریونیو سیکرٹری مقرر کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر افسر کی تعیناتی تک وہ وزارت ثقافت کے سیکرٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ چاولہ یکم نومبر 2023 سے وزارت کیمیکلز اور فرٹیلائزر میں فارماسیوٹیکل ڈیپارٹمنٹ میں سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
بہار کیڈر کے 1992 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر چاولہ نے لندن اسکول آف اکنامکس سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ پٹنہ میٹرو ریل پروجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔