میلبورن ٹیسٹمیں یشسوی کی شاندار اننگز کے بعد ہندوستان کی اننگز لڑکھڑائی

تاثیر  27  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

میلبورن، 27 دسمبر: آسٹریلیا کے خلاف یہاں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں 164 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دیں۔ دن کے کھیل کے اختتام پر رشبھ پنت 6 رن اور رویندر جڈیجہ 4 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر ہندوستان اب بھی آسٹریلیا سے 310 رنز پیچھے ہے۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے تھے۔