ملک کی اقتصادی ترقی میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کی شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

تاثیر  27  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 27 دسمبر:ریاست کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ملک کے سابق وزیر اعظم اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی دنیا کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے جمعرات کی دیر رات سوشل میڈیا کے ذریعے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے سابق وزیر اعظم اور عظیم ماہر اقتصادیات ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کا انتقال سیاسی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ میں ایشور سے پرارتھنا کرتا ہوں کہ آنجہانی کی روح کو سکون عطا کرے۔‘‘