تاثیر 29 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 29 دسمبر: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی راکھ کو اتوار کے روز گرودوارہ مجنو کا ٹیلا صاحب کے قریب یمنا گھاٹ پر غرق کیا گیا۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جسد خاکی کو دہلی کے کشمیری گیٹ پر واقع نگم بودھ گھاٹ پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ہفتہ کو آخری رسومات ادا کی گئیں۔ راجیہ سبھا ایم پی وکرم جیت سنگھ ساہنی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی راکھ کو گرودوارہ مجنو ںکا ٹیلا کے استھی گھاٹ پر دریائے یمنا میں غرق کیا گیا۔ یہ بہت جذباتی لمحہ تھا۔ آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کے خاندان نے گرودوارے میں شبد کیرتن (گرو گرنتھ صاحب کے سنگیت مے پاٹھ)،پاٹھ (گربانی کا پاٹھ) اور ارداس کا اہتمام کیا ہے۔ اس دوران سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی اہلیہ گرشرن کور بھی کیرتن اور گرو پاٹھ کے لیے گوردوارہ مجنوں کا ٹیلا پہنچیں۔