تاثیر 29 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 29 دسمبر: دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے اتوار کو کہا ہے کہ دہلی کے لوگوں نے دہلی سے اروند کیجریوال اور ان کی پارٹی کو سیاسی الوداع کرنے کا ذہن بنا لیا ہے۔ بہتر ہوگا کہ وہ بی جے پی کے وژن اور چیف منسٹر کے چہرے کی فکر کرنا چھوڑ دیں اور دہلی کے لوگوں کے سوالوں کا جواب دیں۔ سچدیوا نے کہا کہ کیجریوال کو اپنی دس سال کی بدعنوانی کا عوام کو جواب دینا چاہیے۔
دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے دس سالوں میں کجریوال کے ویڑن کی کئی مثالیں دیکھی ہیں۔دہلی کو دس سالوں میں ایک نیا اسکول، کالج، اسپتال نہ دے کر، کوئی بڑا ترقیاتی پروجیکٹ نہ دے کر، آلودگی کو مزید خراب کر کے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو روک کر، کجریوال نے دکھایا ہے کہ ان کے پاس کوئی ترقیاتی ویڑن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے کام کرنے کے بجائے کیجریوال نے شراب گھوٹالہ کیا اور غیر قانونی طور پر شیش محل کی تعمیر کی۔