آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے چار کھلاڑی نامزد

تاثیر  29  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 29 دسمبر: آئی سی سی ایوارڈز 2024 کے لیے شارٹ لسٹ کیے جانے والے کھلاڑیوں کے نام سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کے نام جاری کیے تھے۔ اب اتوار کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اس فہرست میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے ساتھ زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا، پاکستانی بلے باز بابر اعظم اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو شامل کیا گیا ہے