تاثیر 29 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 29 دسمبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ہمپی کونیرو کو ورلڈ ریپڈ شطرنج چمپئن شپ کا خطاب جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ کونیرو نے دوسری بار ورلڈ ریپڈ چمپئن کا خطاب جیتا ہے۔اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا، 2024 ایف آئی ڈی ای ویمنز ورلڈ ریپڈ چمپئن شپ جیتنے پر ہمپی کونیرو کو مبارکباد۔ ان کی استقامت اور قابلیت لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔یہ جیت اس سے بھی زیادہ تاریخی ہے کیونکہ یہ اس کا دوسرا ورلڈ ریپڈ چیمپئن شپ ٹائٹل ہے، جس سے وہ یہ ناقابل یقین کارنامہ انجام دینے والی واحد ہندوستانی ہیں۔