تاثیر 31 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
برلن،31دسمبر:جرمن حکومت نے ٹیک جائنٹ ایلون مسک پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے جرمنی میں ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن حکومت نے دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ٹیک جائنٹ ایلون مسک پر الزام عائد کیا ہے کہ آئندہ آنے والے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
الزامات کے مطابق ایلون مسک انتہائی دائیں جانب کی پارٹی اے ایف ڈی کی حمایت کر رہے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ایلون مسک نے ایک بڑے اخبار میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اے ایف ڈی کی حمایت کی تھی، جس کے نتیجے میں اس اخبار کے ایڈیٹر نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا تھا۔