گروپ جی ٹیم معافی ہائی اسکول کوئز میں سرفہرست

تاثیر  29  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف29 دسمبر(محمد دانش) معافی ہائی اسکول نا لند ہ میں نویں جماعت میں پڑھنے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں اسکول کے مقبول استاد محمد ذیشان دانش نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ہی اس مقابلے کی نظامت بھی کی ۔ اس کوئز میں طلباء سے شوشل سائنس اور حالات حاضرہ کے کئی سوالات پوچھے گئے۔ یہ مقابلہ 20 راؤنڈز تک جاری رہا جس میں کل سات گروپس نے حصہ لیا۔ ہر گروپ میں پانچ طالب علم تھے۔ گروپ جی نے مقابلہ جیتا جبکہ گروپ بی کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ فاتح ٹیم میں کاجل کماری، سرسوتی کماری، نیہا کماری، رخسار خاتون اور سروچی کماری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تمام جیتنے والوں کو اسکول کے پرنسپل جناب شمشاد حیدر نے انعامات سے نوازا۔ اسکول کے اساتذہ احمد علی، شکیل احمد پرمود کمار، رئیس عالم، عارفیہ عالمی، اور توصیف احمد نے بھی پروگرام میں اپنا کردار ادا کیا۔ جیتنے والے کو انعام دیتے ہوئے پر نسپل شمشاد حیدر نے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ مقابلے کا دور ہے اور ایسے میں بچوں کو کرنٹ افیئر س سائنس اور سوشل سائنس سے آگاہی دینا ضروری ہے۔ اسی مقصد کے لیے مقابلے کی طرز پر اس کوئز کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات کی دلچسپی نمایاں تھی۔ جناب ذیشان دانش نے کہا کہ ہر ہائی اسکول میں جنرل نالج کی کلاس ہونی چاہیے، تاکہ بچے جنرل اسٹڈیز کے ساتھ ساتھ تازہ ترین گھٹناؤں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں اور مقابلے کی تیاری بھی کر سکیں۔