پٹنہ سیٹی میں آئیڈیل فیزیو اینڈ ہیلتھ کیئر سنٹر کا افتتاح

تاثیر  29  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ڈاکٹر عقیل صدیقی اورڈاکٹر عنایت اللہ پالوی افتتاحی تقریب کے مہمانان خاص

پٹنہ ( پریس ریلیز)آئیڈل فیزیو اینڈ ہیلتھ کیئرسنٹر ، نواب بہادر روڈ، مدرسہ لین،پٹنہ سیٹی کا آج افتتاح عمل میں آیا۔ کلینک کے ڈائرکٹر ڈاکٹر فیض الرحمن کے مطابق مولانا آزاد پارا میڈیکل ٹریننگ اینڈریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر عقیل صدیقی کے دست خاص سے کلینک کا افتتاح عمل میں آیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عقیل صدیقی نے کہا کہ Physiotherpy For Fit india Exercise is best medicine ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بہار نے فیزیو کونسل قائم کرکے بڑا کام کیا ہے۔ اس کے قیام کے لئے 10 سالوں تک ہم لوگوں نے لڑائی لڑی۔تب جاکر ہم لوگوں کو کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ اس کلنک کے ڈائرکٹر ڈاکٹر فیض الرحمن ہم لوگوں سے جڑے ہوئے ہیں اور وہ فیزیو تھیراپی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ بھی ہیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے طو رپر مولانا آزاد پارا میڈیکل کے پرنسپل ڈاکٹر عنایت پالوی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیزیو تھیراپی آج تقریباً ہر گھر کی ضرورت بن گئی ہے۔ اس موقع پر ایمس پٹنہ کے پی ایم آر ڈپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر احمر امام، ڈاکٹر وید پرکاش، ڈاکٹر اشرف عالم، ڈاکٹر شفق ممتاز، ڈاکٹر امتیاز احمد، وارڈ کونسلر ڈاکٹر نوشاد عالم، ڈاکٹر ابھیشیک کمارسمیت کالج کے طلبا و طالبات بھی موجود تھے۔