ہاتھیوں کے غول نے معمر خاتون کی جان لے لی، مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی

تاثیر  29  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پلامو، 29 دسمبر: پلامو ڈویژن کے تحت گڑھوا ضلع کے جنوبی جنگلاتی علاقے میں کہرام مچانے والے ہاتھیوں کے جھنڈ نے ہفتہ کی رات ایک خاتون کو کچل دیا، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ متوفی کی شناخت بھگمنیا کوریئن (65) ساکن کورہٹی، بھنڈاریا کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاع کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکار اتوار کو موقع پر پہنچے اور معاملے کی جانکاری حاصل کی۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ بھنڈریا بازار سے واپس آنے کے بعد مذکورہ خاتون دیر رات تک گھر نہیں پہنچی، وہ جنگل کے کنارے پر اپنے رشتہ دار کے گھر چلی گئی۔ اسی دوران گھر جاتے ہوئے ہاتھیوں کے جھنڈ نے اس پر حملہ کر دیا۔