تاثیر 29 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ہمیرپور، 29 دسمبر: ہمیر پور ضلع میں کانپور- ساگر قومی شاہراہ پر پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر اور ٹرک کے درمیان زبردست تصادم ہوا جس کی وجہ سے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے ڈرائیور سمیت دو افراد زندہ جل گئے۔ حادثے کے بعد شاہراہ کے دونوں جانب جام لگ گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اور کافی جدوجہد کے بعد ٹرکوں میں لگی آگ پر قابو پایا۔ پولیس نے ٹرک کے کیبن میں پھنسی ڈرائیور اور ہیلپر کی لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔ پولیس نے اتوار کو دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔