رابعہ گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کا 28واں  انٹر اسکول سائنس کوئز مقابلہ

تاثیر  28  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی ویورس ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام رابعہ گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں28/واں سائنس کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ زیر سرپرستی مومن تبسم نیاز صاحبہ (پرنسپل اسکول ھذا ) کی رہی۔اس پروگرام کی صدارت کے فرائض ڈاکٹر ناھید اعظم صاحبہ(سابق پرنسپل جی ایم مومن ویمنس کالج بھیونڈی) نے انجام دیا ۔مہمانان خصوصی ڈاکٹر شہناز علاؤالدین خان (MBBS.M.D DGO), ڈاکٹر پریہ پھرکے ( MBBS). مہمانان اعزازی ڈاکٹر سیدہ ہارون شیخ ( M.Sc . B. Ed Ph.D)۔ مومن عنیزہ محمد مختار (M.Sc B.Ed) تھیں۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا ۔یہ مقابلہ تین راؤنڈ پر مشتمل تھا۔ پہلا راؤنڈ معروضی سوالات پر مبنی تھا۔دوسرا راؤنڈ۔ تصویر/ ماڈل / چاٹ اور پریکٹیکل پر مشتمل تھے۔ تیسرا راؤنڈ Time Bound Round تھا جس میں 30 سیکنڈ میں زیادہ سے زیادہ سوالات کے جواب دینے تھےاور یہ راؤنڈ مائنس مارکنگ پر مبنی تھا۔ رابعہ گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کا یہ سائنس کوئز مقابلہ شہر کا ایک معلوماتی اور منفرد مقابلہ ہے۔ مہمان اعزازی مومن عنیزہ   نے طالبات کے سامنے اس پروگرام کی افادیت کو بہت ہی مؤثر انداز میں پیش کیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر پریہ پھرکے  نے اس پروگرام کی تعریف کی اور طالبات کی محنت کو سراہا۔ صدارتی خطبہ ڈاکٹر ناھید اعظم نے کہا یہ بچے قوم و ملت کی  امانت ہیں ان طالبات کو تمام علوم کے ساتھ اگر سائنس پر خاص توجہ دی گئی تو انھیں میں سےکلپنا چاؤلا اور عبدالکلام پیدا ہونگے ۔اس طرح کے مقابلہ کی افادیت پر زور دیا۔ اس مقابلہ کی انچارج ٹیچرس انصاری روبینہ ریحان اور مومن شگفتہ انیس احمد تھیں ۔اس کوئز میں ٹیموں کے درمیان بہت ہی سخت مقابلہ رہا۔ اس مقابلہ کی فاتح ٹیم رفیع الدین فقیہ گرلزہائی اسکول ۔ دوم انعام  سراج العلوم گرلز ہائی اسکول ۔سوم انعام النور گرلز ہائی اسکول اور حوصلہ افزائی کا پہلا انعام اقصی گرلز ہائی اسکول اور حوصلہ افزائی کا دوسرا انعام مومن گرلز ہائی اسکول نے حاصل کیا۔پروگرام کا اختتام اسکول ھذا کی ٹیچر افرا بلال کے رسم شکریہ پر ہوا۔ نظامت کے فرائض ریحانہ وسیم نے انجام دیا .سائنس کوئز مقابلہ کے اس معلوماتی پروگرام پر مومن شریف حسن( صدر BWES)’ مومن خیف نیاز (انچارج سکریٹری BWES)’ اسکول ھذا کے چیرمین مومن یوسف رمضان‛ ایڈوکیٹ نیاز مومن ‛ طارق نیازمومن، مومن سراج ،ایڈوکیٹ طارق ، انصاری انیس اورسوسائٹی کے دیگر عہدیداران و اراکین نے مبارکباد دی اور اساتذہ کی محنت و تیاری کو سراہا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔