اسرائیلی حملے، 5 صحافیوں سمیت 10 فلسطینی شہید

تاثیر  26  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

غزہ ،26دسمبر:غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے صحافیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں 5 صحافیوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔
نصیرات میں العودہ اسپتال کے سامنے اسرائیلی بم باری سے صحافیوں کی گاڑی تباہ ہو گئی۔
اس حوالے سے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ، مغربی کنارے، اسرائیل اور لبنان میں 141 میڈیا ورکرز مارے جا چکیِ۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 133 فلسطینی میڈیا ورکرز غزہ میں مارے گئے ہیں۔