تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں, 21 دسمبر: جموں یونیورسٹی نے نیشنل اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیشن کونسل کی جانب سے 7 پوائنٹس کے پیمانے پر 3.72 سی جی پی اے کے ساتھ اے ڈبل پلس گریڈ حاصل کرکے ایک قابلِ فخر کامیابی اپنے نام کی ہے، جو تعلیمی معیار میں اس کی برتری کا مظہر ہے۔اس شاندار کارنامے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر، فیکلٹی، عملے، محققین، اور طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی انتھک محنت اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں یونیورسٹی کی یہ نمایاں کامیابی اس کے اصلاحاتی اور مستقبل پر مبنی وڑن کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی تعلیمی برتری، تحقیقاتی میدان میں مقصدیت، جدت پسندی، اور طلباء کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔