تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 21 دسمبر : وزیر اعظم نریندر مودی آج کویت کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔ اپنی روانگی سے قبل ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور خلیجی ممالک مغربی ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام میں مشترکہ مفاد رکھتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج وہ کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر کویت کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کویت کے ساتھ کئی نسلوں پر محیط اپنے تاریخی تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔ ہم نہ صرف مضبوط تجارتی اور توانائی کے شراکت دار ہیں بلکہ مغربی ایشیا کے خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی میں بھی ہمارے مشترکہ مفادات ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کویت کے امیر، ولی عہد اور وزیر اعظم سے اپنی ملاقاتوں کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لوگوں اور خطے کے فائدے کے لیے مستقبل کی شراکت داری کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے کا موقع ہوگا۔