تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،20دسمبر:امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں یقیناً شریک ہوں گے۔ یہ تقریب اگلے ماہ ہوگی ، جس کے بعد نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بطور صدر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔صدر جوبائیڈن کے مطابق اس اپروچ کو مسترد کرتے ہیں کہ یہ ‘ری پبلکن کا ‘بچگانہ کھیل’ ہوگا۔صدر نے اس امر کا اظہار میڈاس ٹچ نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔ یہ انٹرویو جمعرات کے روز نشر کیا گیا ہے۔یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔ جوبائیڈن نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ‘صرف ایسا امریکی صدر ہی نئے صدر کی افتتاحی تقریب میں نہیں شریک ہو سکتا جس کا ابھی اپنا افتتاح ہونا ہو۔
واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ 150 سال کے دوران پہلے اور اب تک کے آخری صدر ہیں جنہوں نے اپنے بعد آنے والے صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی تھی۔ جوبائیڈن کا حلف 20دسمبر 2021 کوہوا تھا ، ٹرمپ کا یہ بائیکاٹ اس لیے ہوا تھا کہ انہوں نے تین نومبر 2020 کے صدارتی انتخاب کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا تھا۔