تاثیر 29 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 29 دسمبر : ریاست میں موسم میں اتار۔چڑھاو? جاری ہے۔ پٹنہ میں ہفتہ کی دیر رات ہلکی بارش درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز بھی ریاست کے جنوب مغربی حصے میں ہلکی بارش اور آئندہ تین دنوں تک پوری ریاست میں گھنے کہرے کی پیشن گوئی کی ہے۔
پٹنہ میں واقع موسمیاتی مرکز کے مطابق مغربی حصے میں ویسٹرن ڈسٹربنس کا دور شروع ہو گیا ہے۔ اس کا اثر اب بہار پر پڑنا شروع ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہفتہ کے روز پوری ریاست میں بادل چھائے رہے۔ آج ریاست کے جنوبی اور مغربی حصوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ موسمیاتی مرکز کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ یکم جنوری کو ایک ویسٹرن ڈسٹربنس ہمالیہ سے ٹکرائے گا۔ اس کے بعد 3 جنوری کو دوبارہ ایک اور ویسٹرن ڈسٹربنس ہمالیہ سے ٹکرائے گا۔ اس کا اثر بہار پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔
بہار کے سمستی پور ضلع کا پوسا ہفتہ کے روزسب سے زیادہ سرد رہا۔ یہاں کم سے کم درجہ حرارت 9.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ کھگڑیا، راجگیر اور کشن گنج ریاست کے گرم ترین مقامات تھے۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔