تاثیر 29 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع دعوت تھانہ علاقہ کے گنگٹی ٹولہ میں جنگلی سؤر نے دہشت پھیلا دی ہے ۔ آدم خور بنے جنگلی سؤر کے حملے سے ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہو گیا ہے ۔ محکمہ جنگلات کو اطلاع ملنے کے بعد اسکی ٹیم نے جنگلی سؤر کی تلاش شروع کردی ہے ۔ مذکورہ جنگلی سؤر کے حملے میں ہلاک ہونے والے 65 سالہ اتوار سنگھ ہیں جو گنگٹی ٹولہ کے ہی رہنے والے ہیں جبکہ زخمیوں میں ایک لڑکی و دیگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کا علاج چل رہا ہے ۔ مذکورہ تمام لوگ اپنے دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک جنگلی سؤر نے مذکورہ گاؤں میں حملہ کردیا ۔ پولس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کا پوسٹ مارٹم کرونے کے بعد انکی لاش انکے ورثاء کے حوالے بھی کر دیا ہے ۔