تاثیر 26 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 26 دسمبر: اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں 64.64 کروڑ رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے عالمی ریکارڈ بنایا۔ 2024 میں داخل کردہ نامزدگیوں کی تعداد 12,459 تھی جبکہ 2019 میں یہ تعداد 11,692 تھی۔ اسی طرح، جہاں 2019 میں 8,054 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا، وہیں 2024 میں کل 8,360 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔ یہ معلومات الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لوک سبھا انتخابات 2024 پر جاری رپورٹ میں دی ہے۔