‘مہیلا سمان یوجنا’ کے سلسلے میں کیجریوال کی رہائش گاہ پر بی جے پی مہیلا مورچہ کا مظاہرہ

تاثیر  26  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 26 دسمبر: دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مہیلا مورچہ کے عہدیداروں نے جمعرات کو عام آدمی پارٹی (آپ) کی ‘مہیلا سمان یوجنا’ کو لے کر فیروز شاہ روڈ پر واقع عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا، پولیس کے مطابق فیروز شاہ روڈ پر کیجریوال کی رہائش گاہ کی طرف بڑھنے والے مظاہرین کو پولیس نے روکنے کے لیے رکاوٹیں لگا کر روکنے کی کوشش کی لیکن نہیں ماننے پر 30 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس احتجاج میں مہیلا مورچہ کی ریاستی صدر رچا مشرا پانڈے اور مہیلا مورچہ کی سابق ریاستی صدر یوگیتا سنگھ کی قیادت میں سینکڑوں خواتین نے ہاتھوں میں پوسٹر لے کر احتجاج کیا۔