تاثیر 26 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
میلبورن، 26 دسمبر:بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت یہاں کھیلے جا رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا نے 6 وکٹوں پر 311 رنز بنا لیے ہیں۔ کھیل کے اختتام پر اسٹیو اسمتھ 68 اور کپتان پیٹ کمنز 8 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے چار بلے باز اسٹیو اسمتھ (68 ناٹ آؤٹ)، عثمان خواجہ (57)، مارنس لابوشین (72) اور سیم کونسٹنس (60) نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سیم کانسٹس اور عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ خاص طور پر کانسٹس نے T-20 فارمیٹ کی طرح بیٹنگ شروع کی۔