تاثیر 26 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
میلبورن، 26 دسمبر: ہندوستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے لیے اپنا ڈیبیو کرنے والے نوجوان اوپنر سیم کونسٹاس جمعرات کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں 60 رن کی اپنی دھماکہ خیز اننگز سے سرخیوں میں آئے۔ میدان میں رہنے کے دوران، کونسٹاس نے کچھ دھماکہ خیز شاٹس مارے، خاص طور پر اس نے جسپریت بمراہ کی گیندوں پر زبر دست بلے بازی کی۔ تاہم 19 سالہ اوپنر کی میدان میں وراٹ کوہلی کے ساتھ گرما گرم بحث بھی ہوئی۔