ہندوستان کی ترقی میں شمال مشرقی خطہ کا اہم حصہ، سرمایہ کاری کے امکانات بڑھے ہیں: سندھیا

تاثیر  17  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 17 دسمبر:مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے منگل کو ممبئی میں کہا کہ ہندوستان کی ترقی میں شمال مشرقی خطہ کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شمال مشرقی ہندوستان میں اہم تبدیلی آئی ہے جس کی وجہ سے یہاں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھے ہیں۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر)نے منگل کو ممبئی میں شمال مشرقی تجارت اور سرمایہ کاری روڈ شو کی میزبانی کی۔ ممبئی میں روڈ شو نے ہندوستان کے اقتصادی مرکز کی طرف سے زبردست توجہ مبذول کروائی جس کے بعد ہندوستان کے سرفہرست شہروں میں روڈ شوز کی ایک سال طویل سیریز ہوئی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ کے وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم کی قیادت کو تسلیم کیا، جن کے وڑن اور عزم نے پچھلی دہائی میں اہم تبدیلیاں لائی ہیں۔ شمال مشرقی خطہ کے وزرائے اعلیٰ نے خطے کی بے پناہ صلاحیتوں پر زور دیا، جو اب 11 فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو کے ساتھ ہندوستان کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے۔