بمراہ، آکاش دیپ نے فالو آن کا خطرہ ٹال دیا

تاثیر  17  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

برسبین، 17 دسمبر۔ گابا گراؤنڈ پر بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آکاش دیپ اور جسپریت بمراہ کے درمیان آخری وکٹ کے لیے 39 رن کی ناباد شراکت کی وجہ سے بھارت نے فالو آن کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر بھارت نے 9 وکٹوں پر 252 رن بنا لیے تھے۔ آکاش دیپ 27 اور جسپریت بمراہ 10 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر بھارت اب بھی آسٹریلیا سے 193 رن پیچھے ہے۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 445 رن بنائے تھے۔ کے ایل راہل (84) اور رویندر جڈیجہ (77) نے بھی بھارت کی جانب سے شاندار نصف سنچریاں بنائیں۔