والدین دنیا کی عظیم نعمت ہے : مولانا نسیم اختر قاسمی

مولانا جمیل اختر کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی نشست 
دربھنگہ (فضا امام) 29 دسمبر: دربھنگہ شہر کے مشہور معروف عالم دین مولانا جمیل اختر کی والدہ کے انتقال پر آج مدرسہ اسلامیہ جھگروا مسجد کے وسیع ہال میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیاگیا نشست سے خطاب کرتے ہوئے امارت شرعیہ تنظیم دربھنگہ شہر کے صدر وپرنسپل مدرسہ اسلامیہ جھگڑوا کے مولانا قاری نسیم اختر قاسمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ مدرسہ ہذا کے نگراں اعلی مولانا جمیل اختر کی والدہ کے انتقال سے مولانا موصوف اور ان کے اہل بیت سوگوار ہیں اس رنج وغم کے وقت میں اور مدرسہ منتظمہ کمیٹی کے سبھی افراد اس غم کے ماحول میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں پروردگار ان کو اس صدمہ کے وقت صبر تحمل کی توفیق عنایت فرمائیں اور ان کی والدہ محترمہ کی مغفرت فرما کر ان کے درجات کو آخرت میں بلند فرمائے دنیاوی سہارا کیلئے پروردگار نے والدین کی شکل میں عظیم ترین نعمت ہے موصوف کی والدہ اپنی زندگی اسلامی تعلیمات اور نماز کی پابند رہی گھروالوں کے ساتھ اچھے اخلاق اور نرم مزاجی کے ساتھ اچھے سلوک کرنا ان کی زندگی کا اہم ترین حصہ رہاہے ، مدرسہ کے صدر ڈاکٹر رضی اختر، سکریٹری مولانا نجم الدین صاحبان نے بھی اپنے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مولانا جمیل اختر کی والدہ اپنے پیچھے ایک کامیاب ترین آل اولاد کو چھوڑ کر گئ ہیں جو باوقار عالم دین ہیں اس وقت دین اسلام کی خدمات کئ شعبوں میں انجام درہے ہیں مرحومہ کی مغفرت کا یہ بھی ایک اہم ترین ذریعہ ہے رنج غم کے ماحول میں ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں اس موقع پر مدرسہ ہذا کے سبھی ذمہ داران نے بھی اظہار تعزیت کی تعزیتی نشست کے آخر میں مولانا نسیم اختر قاسمی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی رقت آمیز دعا ہوئ جس میں قاری ارشاد اشاعتی، قاری صلاح الدین مفتاحی، قاری صبغت اللہ عرفانی، قاری منہاج الدین احسن، قاری توحید ، ماسٹر کامران، ماسٹر سلمان اختر، سمیت تمام طلبہ کرام شریک تھے.