تاثیر 5 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کشن گنج، 05 دسمبر : بنگلہ دیش میں ہندو برادری پر مسلسل مظالم کے خلاف ا ٓج ا?واز اٹھانے کے مقصد سے بنگلہ دیشی ہندو ہٹ سنگھرش سمیتی کے بینر تلے جمعرات کے روز دھرم گنج ریلوے پھاٹک کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کمیٹی کے رکن ایڈوکیٹ ششیر کمار داس نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندو برادری کو مسلسل مذہبی، سماجی اور ثقافتی تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہاں کے ہندوو?ں کے مذہبی مقامات اور املاک پر حملے ہو رہے ہیں۔ بھارت میں رہنے والے ہندو برادری کے لوگ اس سے پریشان اور ناراض ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرہ محض احتجاج نہیں ہے بلکہ بنگلہ دیش میں مظلوم ہندوو?ں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی کوشش ہے۔ مظاہرہ کے بعد بنگلہ دیشی ہندو ہٹ سنگھرش سمیتی کے اراکین نے صدر کو دی گئی درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہندوو?ں پر ہونے والے مظالم کو فوری طور پر بند کیا جائے اور اسکون کے راہب چنموئے کرشنا داس کو بلاجواز قید سے ا?زاد کیا جائے۔

