تاثیر 14 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،14 دسمبر:ساؤتھ کے سپر اسٹار الو ارجن کی فلم ’پشپا 2: دی رول‘ باکس آفس پر زبردست بزنس کر رہی ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے نو دن ہوچکے ہیں اور اب تک فلم کئی ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ اب اس فلم کی نویں دن کی کمائی کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق، فلم نے ریلیز کے بعد دوسرے جمعہ کو ملک بھر میں تقریباً 36.3 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ ملک بھر میں اس فلم کا کل کلیکشن 762.1 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
فلم کی پہلے ہفتے کی کارکردگی زبردست رہی ہے۔ فلم نے ایک ہفتے میں 725.8 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس میں 10.65 کروڑ روپے کا پریمیئر اور 164.25 کروڑ روپے کا پہلے دن کا مجموعہ شامل ہے۔ فلم نے پہلے جمعہ کو 93.8 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ تیسرے دن اس نے ہفتہ کو 119.25 کروڑ روپے اور اتوار کو 141.05 کروڑ روپے اکٹھے کئے۔ فلم نے پیر کو 64.45 کروڑ روپے، منگل کو 51.55 کروڑ روپے، بدھ کو 43.35 کروڑ روپے اور جمعرات کو 37.35 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ فلم نے جمعہ کو 36.3 کروڑ روپے کمائے جس میں جمعرات کے مقابلے کمائی میں کمی دیکھی گئی۔