تاثیر 24 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 24 دسمبر: ریاست میں سردی کا زور کم ہوتا جا رہا ہے اور خلیج بنگال میں کم دباؤ کی ایک فعال پٹی بننے کی وجہ سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وسط مہاراشٹرا اور مراٹھواڑہ میں موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ڑالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 سے 28 دسمبر کے درمیان مدھیہ مہاراشٹرا اور مراٹھواڑہ میں شدید بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ 27 دسمبر کو تیز بارش، ڑالہ باری اور آندھی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ ریاست میں سردی میں کمی آ چکی ہے، اور آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہو گا۔