تاثیر 24 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ارریہ، 24 دسمبر: ڈی جی پی ونے کمار کی طرف سے سینئرپولس افسران کو دی گئی سخت ہدایات کا اثر ارریہ ضلع میں بھی نظر آرہا ہے۔ دیر رات تک سڑک پر اتر کر گاڑی جانچ کرنے والے افسران نے صبح میں بھی سڑک پر اتر کر گاڑیوں کی جانچ مہم چلائی۔
ایس پی امت رنجن نے رات کے بعد ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے لئے سینئرپولیس افسران کے ساتھ صبح نیشنل ہائی وے سمیت شہر میں چلائی جا رہی گہری جانچ مہم کا جائزہ لیا اور تفتیشی مہم میں مصروف پولیس افسران اور فورس کو ضروری ہدایات دیں۔ ایس پی کی جانب سے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے اور اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئی۔