کابل خان کے گھر شادی تقریب میں پہنچے راجد سپریمو لالو پرساد یادو، ہوا شاندار استقبال

تاثیر  23  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) راجد سپریمو لالو یادو آج کی گزری شب سڑک راستے روہتاس ضلع داوتھ بلاک کے ببھنول اڈہ پہنچے اور کابل خان کے گھر میں منعقد شادی تقریب میں شرکت کی، پارٹی کے سینئر رہنما عبدالباری صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے، وہاں پہنچنے پر لالو یادو کا پارٹی کارکنوں نے شاندار استقبال بھی کیا، نعرے لگائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جہاں راجد کے کئی ممبران اسمبلی بھی موجود تھے، بشمول بکسر سے راجد ایم پی سدھاکر سنگھ، دینارا ایم ایل اے وجئے منڈل، سہسرام ایم ایل اے راجیش کمار گپتا، کرگہر کانگریس ایم ایل اے سنتوش مشرا و جگدیش پور کے ایم ایل اے موجود تھے ۔ انکی آمد کو لیکر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، خاص طور پر ان کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولس نے انہیں اپنے گھیرے میں ہی رکھا تھا اور کارکنوں سے دوری برقرار رکھی تھی، اسکے باوجود پرجوش کارکنوں نے لالو یادو کا استقبال کیا اور ہاتھ ہلا کر انکا خیر مقدم کیا جہاں  روہتاس ضلع راجد صدر رام چندر ٹھاکر، پرنسپل جنرل سکریٹری راجو یادو، یوتھ ضلع صدر شیونت کمار کشواہا و دیگر پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد استقبال کیلئے موجود تھی ۔ راجد سپریمو لالو پرساد یادو نے مذکورہ شادی پروگرام میں کسی بھی سیاسی بیان سے خود کو دور رکھا، انہوں نے تقریباً 45 منٹ تک تقریب میں شرکت کی اور اس کے بعد انکا قافلہ سڑک کے راستے سیدھے پٹنہ کیلئے روانہ ہوگیا ۔