تاثیر 25 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ہگلی 25/ دسمبر (تاثیر بیورو) آپسی محبت، بھائی چارگی اور اتحاد سے ہی سماجی اور ملکی ترقی ممکن ہے ورنہ بھید بھاؤ اور نفرت سے تنزلی ہی ملے گی۔ ان باتوں کا اظہار کل شام ی میونسپلٹی کے وائس چیرمین زاہد حسن خان کی جانب سے پانچ روزہ سماجی، ثقافتی، تعلیمی اور اعزازی پروگرام میں مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر سدپتو رائے نے موجود لوگوں سے کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا آپسی محبت اور اتحاد سے ہی مشکل سے مشکل چیلنجوں کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ڈاکٹر ہوں۔ جس طرح ایک ڈاکٹر بغیر کسی مذہب اور ذات پوچھے بغیر علاج کرتا ہے، اسی طرح ممتا حکومت میں بغیر بھید بھاؤ کے سب کے لئے کام کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا رشڑا ایک منی ہندوستان ہے، یہاں سب لوگ آپسی میل ومحبت کے ساتھ رہتے ہیں۔ اس پروگرام میں کولکاتا سے آئے فرید خان، مغربی بنگال ترنمول اقلیتی سیل کے سکریٹری مختار علی، محمڈن اے سی کے سکریٹری احمد علی سونو، کونسلر یاسمین بانو اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں ڈائننگ مقابلے میں اول، دوئم اور سوئم طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ وارڈ کمیٹی کے ممبران، میونسپلٹی کے ہیلتھ اور کنزروینسی کے کام کرنے والے لوگوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ پروگرام میں موجود میڈیا کے لوگوں بھی زاہد حسن خان کی جانب سے سمان کیا گیا۔ آخر میں ڈراما اور دیگر ثقافتی پروگرام بھی ہوئے۔