تاثیر 5 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ5دسمبر: بی پی ایس سی 70 ویں امتحان کو لیکر سابق ڈپٹی سی ایم اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے اس پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو خط لکھ کر امیدواروں کے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی کہا کہ اگر امیدواروں کے مسائل بروقت حل نہ ہوئے تو ہم لوگ مظاہرین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر لڑیں گے۔
تیجسوی یادو نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بہار پبلک سروس کمیشن کے 70ویں مشترکہ ابتدائی امتحان میں امیدواروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ کمیشن کے سرور میں خرابی کی وجہ سے فارم بھرنے کی ا?خری تاریخ سے دو تین دن پہلے سرور ٹھیک سے کام نہ کرنے کی وجہ سے لاکھوں امیدوار فارم بھرنے سے محروم ہو گئے ہیں جو کہ ان کے مستقبل اور مسلسل محنت پر کاری ضرب ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کمیشن کو ہی مورد الزام ٹھہرایا اور کہا کہ اس کی کامیابی کے لیے کمیشن فارم نہ بھرنے والے امیدواروں کو غیر سنجیدہ سمجھ رہا ہے۔

