تاثیر 5 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ (فضا امام ) 5 دسمبر:جن سوراج پارٹی کے صوبہ بہار کے صدر منوج بھارتی جی کا متھلانچل کے سر زمین پہ شاندار استقبال کیا گیا- کارکنان سے بات کے پروگرام میں آج منوج بھارتی جی دربھنگہ کے سفر پہ تھے جہاں جن سثراج کے کارکنانوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا – جن سوراج پارٹی کے صوبائی کیمپین کمیٹی کے ممبر ایڈووکٹ شاہد اطہر نے بتایا کہ لوگوں نے منوج بھارتی جی کا زوردار استقبال کیا- اس کو لے کر سبھی لوگوں نے بہترین تیاری کی تھی- ضلع دفتر میں کارکنانوں سے باتوں کے دوران منوج بھارتی جی نے لوگوں کو ایک ساتھ رہنے کا مثال دیتے ہوئے کہا کہ جن سوراج کے تین باغ کو ہمیشہ یاد رکھیں صحیح لوگ صحیح سوچ اور ساموہیک پریاس سے ہی ہم بہار میں بدلاؤ کر سکتے ہیں- انہوں نے کارکنانوں سے کہا کہ 2025 میں ہم تمام سیٹوں پر مضبوطی کے ساتھ لڑیں گے اور بڑے مارزنگ سے الیکشن جیتے گے- اس موقع پر ایڈوکیٹ شاہد اطہر نے کہا کہ کسی بھی تنظیم کی طاقت ایکتا میں ہے اس لیے ہم سب کو ایکتا کے ساتھ بندھے رہنا ہے اور جن سوراج کی پالیسیوں کو گھر گھر پہنچانا ہے- اس موقع پر ایڈووکٹ شاہد اطھر نے کہا کہ کسی بھی تنظیم کی طاقت ایک ساتھ رہنے میں ہے اس لیے ہم سب کو ایک ساتھ رہنا ہے اور جن سوراج کی پالیسیوں کو گھر گھر پہنچانا ہے- اس کارکنان سے بات پروگرام میں سیکڑوں کارکنان شامل ہوئے تھے- وہیں اس پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے صدر بلٹو سہنی نے اج سبھی کارکنانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اج کے کارکانوں کے جوش کو دیکھتے ہوئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ دربھنگہ ہی نہیں میتھیلانچل کے سبھی سیٹوں پہ جن سوراج زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کرے گا- اس موقع پر صوبائی کیمپنگ کمیٹی کے ممبر شمشاد نور نے کہا کہ اج یہ جو کارکنانوں کا ایک ہجوم سوبھن چوک سے لے کر ایکمی چوک ہاظمہ چوک ہوتے ہوئے جو پارٹی دفتر میں ایا ہے یہ ثابت کر رہا ہے کہ ضعیف جوان بچے عورتیں سبھی کا جو امنگ ہے اسے ہم لوگ بہت مضبوط ہو رہے ہیں اور انے والے وقت میں بالکل ہی بہار میں بدلاؤ دیکھنے کو ملے گا – اسٹیٹ کمیٹی کے ممبر شمشاد ناظمی نے منوج بھارتی صوبائی صدر کا استقبال پاگ شال بوکے و مومنٹو دیکر استقبال کیا جن کے ساتھ سیکڑوں کی تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھے- اج کے استقبالیہ پروگرام و کارکنان سے بات پروگرام میں سمیع اللہ خان سابق ضلع پریثد آمنہ صافی پریتی جھا پرینکا جھا نرمل مسرا امیس چندر محمد شوکت مدنی ودود کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔

