ریزرو بینک آف انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی، روسی زبان میں ای میل موصول

تاثیر  13  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 13 دسمبر:ریزرو بینک آف انڈیا : کو اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔ روسی زبان میں لکھی گئی اس ای میل میں مرکزی بینک کو اڑانے کا انتباہ دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ماتا رمابائی مارگ (ایم آر اے مارگ) تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مختلف سطحوں پر تفتیش شروع کردی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کی دوپہر آر بی آئی کو دھمکی آمیز میل موصول ہونے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے شخص کے محرکات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ میل کا آئی پی ایڈریس بھی چیک کیا جا رہا ہے، جس کے لیے کرائم برانچ اور سائبر ماہرین کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔