جمنا نگر میں دن دہاڑے جم کے باہر فائرنگ سے دو ہلاک، ایک زخمی

تاثیر  26  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

یمنا نگر، 26 دسمبر: جمعرات کی صبح جمنا نگر ضلع کے گاؤں کھیڑی لکھا سنگھ میں چل رہے جم کے باہر فائرنگ سے پورا گاؤں ہل گیا۔ نقاب پوش موٹرسائیکل سوار نوجوانوں نے شراب کے تاجر کے قریبی دوستوں کو نشانہ بناتے ہوئے تقریباً 60 راؤنڈ فائر کئے۔ جس میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو سیل کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ زخمی کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اسے پی جی آئی چنڈی گڑھ ریفر کر دیا گیا ہے۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔