سہرسہ(سالک کوثر امام)انجمن ترقی اردو سہرسہ ضلع کمیٹی کے نائب صدر و میڈیا انچارج وجیہ احمد تصور کے مطابق انجمن ترقی اردو سہرسہ کی ایک میٹنگ شاذلی ہاؤس گھوڑدوڑ سمری بختیار پور میں ضلع صدر اعظم وارثی کی صدارت میں ہوئی جس میں 8 دسمبر بروز اتوار کو پہاڑپور میں انجمن ترقی اردو سہرسہ کی جانب سے منعقد ہونے والی اردو بیداری کانفرنس کے پیش نظر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.واضح رہے کہ اس کانفرنس میں مہمان خصوصی بہار انجمن ترقی اردو کے سکریٹری اور مدرسہ بورڈ کے سابق چیئرمین عبد القیوم انصاری اور سابق ممبر پارلیمنٹ چودھری محبوب علی قیصر کے ساتھ ساتھ کئی اہم ادبی و سیاسی شخصیات شامل ہورہی ہیں اس وجہ سے اس پروگرام کو تاریخ ساز بنانے کے لئے سبھی عہدیداروں کے درمیان کام اور ذمہ داریوں کا بٹوارہ کردیا گیاہے. میٹنگ میں طے ہوا کہ ضلع کے میٹرک اور انٹر کے فرسٹ ڈویژن سے کامیاب 50 طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ اور میڈل دیکر حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ 10 چنندہ اساتذہ کی بھی عزت افزائی کی جائے گی. اس میٹنگ میں اردو کی ترقی کے لئے کئی اہم تجاویز پر غور و خوض کیاگیا اور اس پر سنجیدگی کے ساتھ عملی جامہ پہنانے کا مصمم ارادہ کیاگیا.
اس موقع پر سکریٹری مفتی ظل الرحمن قاسمی ،نائب صدر وجیہ احمد تصور ،نائب صدر محمد صابر سہرساوی، جوائنٹ سکریٹری اور آج کے میزبان ڈاکٹر ابولفرح شاذلی، خزانچی ڈاکٹر ابوہریرہ، ڈاکٹر کوکب سلطانہ، محمد برکت علی، محمد منظر عالم، ابولفتح، احسن نظر، پپو مکھیا، محمد ساحر علی، محمد شبیر عالم، محمد نور عالم،برکت علی و دیگر موجود تھے.