تاثیر 29 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بیجاپور، 29 دسمبر: ضلع کے مدر چائلڈ اسپتال میں اتوار کے روز ایک خاتون نے 5 کلو 100 گرام وزنی بچے کو جنم دیا جسے دیکھ کر اسپتال کے ڈاکٹر اور عملہ حیران ہے۔ یہ معاملہ انتہائی نایاب ہے، کیونکہ نوزائیدہ بچوں کا وزن عام طور پر 2.5 سے 3.5 کلوگرام کے درمیان ہوتا ہے، ایک نوزائیدہ بچے کا وزن 5 کلوگرام کے درمیان پیدا ہونا نایاب سمجھا جاتا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اس بچے کو جنم دینے والی خاتون کا نام منگلی کجور ہے جو اسور بلاک کے امبیکاپارہ کی رہنے والی ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق ڈلیوری کے دوران کندھے میں ڈسٹوشیا کی حالت پیدا ہو سکتی تھی یعنی پیدائش کے دوران بچے کا کندھا پھنس سکتا تھا جس سے بچے اور ماں دونوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔