تاثیر 27 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 27 جنوری: ہندوستانی مکے باز نشانت دیو نے اپنے پروفیشنل باکسنگ کیرئیر کا شاندار آغاز کرتے ہوئے لاس ویگاس کے کاسموپولیٹن میں کھیلے گئے میچ میں آلٹن وِگنز کے خلاف پہلے راؤنڈ میں اسٹاپیج سے شاندار فتح کے ساتھ کیا۔ یہ مقابلہ 25 جنوری کو ڈیاگو پچیکو بمقابلہ اسٹیو نیلسن انڈر کارڈ کا حصہ تھا۔
نشانت، جو پہلے ہی ایڈی ہرن اور میچ روم باکسنگ کے ساتھ معاہدہ کر چکے ہیں، سابق پیشہ ور باکسر رونالڈ سمز سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ یہ جیت ان کے روشن مستقبل کی نشاندہی کرتی ہے اور ہندوستانی باکسنگ میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرتی ہے۔