تاثیر 01 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نالندہ،یکم جنوری:بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی والدہ پرمیشوری دیوی کی آج 14ویں برسی ہے۔ نالندہ واقع ان کے آبائی گاو ں کلیان بیگھہ میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں وزیراعلیٰ نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران ریاست کے نو تعینات گورنر عارف محمد خان بھی وہاں پہنچے ہیں۔ انہوں نے ا? نجہانی رام لکھن سنگھ ویداسمرتی واٹیکہ میں لگی ان کے مجسمیپر خراج عقیدت پیش کیا۔