سردار پرائمری اسکول کا نام ہوا روشن

تاثیر  01  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سردار پرائمری اسکول کے طلبہ و طالبات نہ صرف تقریر، نعت خوانی، غزل خوانی، حنا کاری تحریری کوئز اور ڈرامہ کے مقابلوں میں شرکت کر کے اسکول اور شہر عزیز کا نام روشن کرتے ہیں۔ بلکہ کرائے مقابلوں میں بھی نمایاں کارکردگی انجام دے کر حوصلہ افزائی اور انعامات حاصل کر رہے ہیں۔ عالم سر اور ریحان سر کی رہنمائی میں اسکول ہذا کے انصاری اریبہ کوثر (VII-E) سلمی صدف ایاز احمد (VIIA) اور شیخ کامران شیخ کلیم (1) نے مالیگاؤں تعلقہ کرائے ایسوسی ایشن کے ماتحت کئے گئے کرائے مقابلوں میں ) (Symbole of Honor اور انعامات حاصل کئے اسکول انتظامیہ خاص طور پر سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی کے چیرمین محترم جناب ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب، ہیڈ مسٹریس ایوبی پروین صاحبہ اور اسکول کی معلمات نے تینوں ہونہاروں کو مبارکیاد اور دعاؤں سے لوازا  ہمیں یہ بات واضح کرتے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ اسی سال اے ٹی ٹی ہائی اسکول مالیگاؤں میں مارشل آرت و شوٹو کان کرانے کے مقابلے میں اسکول ھذا کی درج بالا انصاری اریبہ کوثر محمد سلیم (VII) نے عالم ماسٹر کی زیرنگرانی دالر بینگ سے ٹی ایس شونو کان کراٹے مقابلے میں اول مقام حاصل کر کے اسکول و شہر عزیز کا نام روش کیا تھا ۔ اللہ رب العزت سے ہم سب دعا گو ہیں کہ سارے جہانوں کا مالک اسکول کو دن دگنی رات چوگنی ترقی سے ہم کنار کرے ۔