تاثیر 23 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 23 جنوری : اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا کی قیادت میں جمعرات کو ایس وی ای ای پی اسکیم کے تحت ریاستی سطح کی واکتھون کا انعقاد کیا گیا۔ کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں منعقد ریاستی سطح کی واکتھون میں تقریباً پندرہ سو شرکاء نے حصہ لیا۔ واکتھون کے اختتام کے بعد چیف الیکٹورل آفیسر نے تمام شرکاء سے ووٹر کا حلف لیا۔
واکتھون صبح اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے مین گیٹ کے سامنے سے شروع ہوئی اور حضرت گنج، سہارا مال سے ہوتے ہوئے کے ڈی سنگھ اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوئی۔ ڈیویڑنل کمشنر ڈاکٹر روشن جیکب، ضلع مجسٹریٹ وشاک جی آئیر، میونسپل کمشنر اندرجیت سنگھ اور دیگر انتظامی افسران اور این ایس ایس، بھارت اسکاؤٹ گائیڈز، این وائی کے، اسپورٹس پرسن اور اسکولی طلباء نے شرکت کی۔
چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے کہا کہ واکتھون کا مقصد ووٹر بیداری کو فروغ دینا ہے۔ شہریوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینا اور جمہوری عمل کو مضبوط کرنا۔ ووٹ کی اہمیت اور ذمہ داری سے ہر فرد کو آگاہ کرنا ہمارا فرض ہے۔