نتیش رانے کا سیف علی خان پر حملے پر متنازعہ ریمارکس، نیا تنازعہ

تاثیر  23  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 23 جنوری :مہاراشٹر کے وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نتیش رانے نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کو لے کر متنازعہ بیان دیا، جس میں انہوں نے حملے کی حقیقت پر سوالات اٹھائے اور اداکار پر اداکاری کرنے کا الزام لگایا۔ پونے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانے نے کہا، “مجھے شک ہے کہ اسے چاقو مارا گیا تھا یا وہ اداکاری کر رہے تھے۔ شاید حملہآور اسے لے جانے آیا تھا، یہ اچھی بات ہے۔ جب میں نے اسے اسپتال سے باہر آتے دیکھاتو لگا جیسے وہ ناچ رہا تھا، نہ کہ کسی حملے کا شکار ہوا ہو۔