تاثیر 01 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دمشق، یکم جنوری: شام میں 8 دسمبر کو بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک 75,000 سے زیادہ مہاجرین اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ شام کے رسپانس کوآرڈینیٹرز آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر محمد حلاج نے یہ اطلاع دی۔ حلاج نے بتایا کہ 8 سے 30 دسمبر کے درمیان 7,587 مہاجرین ترکی، اردن اور لبنان کے راستے وطن واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی سے 33,881 افراد واپس آئے۔ اسی عرصے کے دوران 21,372 مہاجرین اردن سے اور 19,832 لبنان سے واپس آئے۔
حلاج کے مطابق شام کے مختلف علاقوں میں اسد حکومت کے دوران 89,589 افراد بے گھر ہوئے تھے۔