تاثیر 08 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 8 جنوری :دہلی میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد سے قومی راجدھانی میں وزیر اعلیٰ کی رہائش کا معاملہ گرم ہو گیا ہے۔ بی جے پی سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کے شیش محل (سرکاری رہائش گاہ) پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے الزامات لگا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی (آپ) نے وزیر اعلیٰ آتشی کا بنگلہ خالی کرنے پر بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔
اسی سلسلے میں بدھ کو عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھاردواج نے وزیر اعلی کی سول لائن رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔ اس کے بعد دونوں رہنما 7، لوک کلیان مارگ پر واقع وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب دھرنے پر بیٹھ گئے۔