کولکاتہ میٹرو کی خودکشی کی روک تھام کی مہم تیز

تاثیر  08  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتہ، 08 جنوری: چاندنی چوک اسٹیشن پر حال ہی میں ایک شخص کی خودکشی کے بعد، کولکاتہ میٹرو نے مسافروں کو بیدار کرنے کے لیے اپنی ‘خود کشی کی روک تھام’ مہم کو تیز کر دی ہے۔ یہ واقعہ 6 جنوری کو پیش آیا، جس نے دکشنیشور-نیو گڑیا کوریڈور (بلیو لائن) پر دو گھنٹے تک ٹرین خدمات میں خلل ڈالا اور ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔