وزیراعلی نتیش کمار کی والدہ کی برسی پر بھجن-کیرتن کا انعقاد

تاثیر  01  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، یکم جنوری (پریس ریلیز ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی والدہ آنجہانی پرمیشوری دیوی کی برسی پر بھجن-کیرتن کا انعقادکیا گیا ۔راجدھانی پٹنہ سے متصل بیکٹ پور واقع پرمیشوری بھون میں منعقد اس بھجن کیرتن پرو گرام کی قیادت کسان صلاحکار ایسو سی ایشن کے صدر راجا رام سنگھ نے کی ۔انہوں نے کہا کہ آنجہانی پرمیشوری دیوی جی کی یاد میں تعمیر کردہ پرمیشوری بھون میں اس پرو گرام کا انعقاد کیا گیا جہاں علاقے کے درجنوں سرکردہ لوگوں نے شرکت کی ۔ جس میں خاص طور سے سریندر سنگھ، مکیش پانڈے، کندن پانڈے، اکھلیش تیواری، سدھانشو پانڈے، راجو ملاکر، سبھاش پانڈے، امن کمار، بلٹو گوپ اور پریت پاسوان سمیت کئی معزز لوگوں کے نام شامل ہیں۔ سبھی شرکا نے آنجہانی پر میشوری دیوی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔