نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نےدی نئے سال 2025 کے موقع پر عوام کو مبارکباد

تاثیر  01  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، یکم جنوری :نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ریاست کے شہریوں کو نیا سال2025 مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ نیا سال ریاست کے لوگوں کو ترقی کے نئے مواقعفراہم کرے گا اور مہاراشٹر کو مجموعی ترقی کی راہ پر لے جائے گا۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ نیا سال 2025 ہر ایک کی زندگی میں خوشیاں، امن، خوشحالی اور اچھی صحتلے کر آئے گا۔اجیت پوار نے اپیل کی کہ نئےسال کا استقبال جوش و خروش سے کریں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ صحت اور صبر کوبرقرار رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر کے عوام کے اتحاد اور عزم کیطاقت سے ہم نے اب تک ریاست کو درپیش ہر چیلنج کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے، اورہمیں یہ اتحاد برقرار رکھنا ہوگا۔