تاثیر 11 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 11 جنوری :ہفتہ کو کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، بھارتیہ جنتا پارٹی نے دہلی ایکسائز پالیسی کے حوالے سے ایک بڑے گھوٹالہ کا دعویٰ کیا۔ بی جے پی کے مطابق اس رپورٹ میں دس خامیاں پائی گئی ہیں۔ بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ اس سے سرکاری خزانے کو 2,026 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے عام آدمی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے اسے عام آدمی پارٹی کا لوٹ کا نمونہ قرار دیا۔ ہفتہ کو جے پی نڈا نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ اروند کیجریوال طاقت کے نشے میں ہیں اور غلط حکمرانی میں مگن ہیں۔

